Blog Archive

Tuesday, 9 October 2012

اپنے بچوں کو قرآن کیوں نہیں پڑھاتے؟


بسم اللہ شریف پڑھنے کی برکت :

    حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ایک قبر پر گزرے تو عذاب ہورہا تھا ۔کچھ وقفہ کے بعد پھر گزرے تو ملاحظہ فرمایا کہ نور ہی نور ہے اور وہاں رحمتِ الہٰی عزوجل کی بارش ہورہی ہے ۔ آپ علیہ السلام بہت حیران ہوئے اور بارگاہِ الہٰی عزوجل میں عرض کی کہ مجھے اس کا بھید بتایا جائے ۔ارشاد ہوا:''اے عیسیٰ ! یہ سخت گنہگار اور بدکار تھا ، اس وجہ سے عذاب میں گرفتار تھا لیکن اس نے بیوی حاملہ چھوڑی تھی ۔اس کے لڑکا پیدا ہوا اور آج اس کو مکتب بھیجا گیا ،استاذ نے اسے بسم اللہ پڑھائی ،مجھے حیاء آئی کہ میں زمین کے اندر اس شخص کو عذاب دوں جس کا بچہ زمین پر میرا نام لے رہا ہے ۔''

(التفسیرِالکبیر،الباب الحادی عشر،ج۱،ص۱۵۵ملخصاً)