حضرت
سیِّدُنا اَنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہسے مروی ہے کہ نبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ
ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ
وآلہ وسلَّم کاارشادخوشبودارہے
:’’چار اشخاص اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سائے میں ہوں گے جس دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا۔(۱)وہ جوان جس نے اپنی جوانی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کے لئے وقف کر دی۔(۲)وہ شخص جو اپنے دائیں ہاتھ سے اس طرح چھپا کر صدقہ کرے کہ بائیں ہاتھ
کو خبر نہ ہو(۳)وہ تاجر جو خرید و فروخت میں حق کامعاملہ کرتا ہواور(۴)وہ شخص جو لوگوں پر حاکم ہواور مرتے دم تک عدل وانصاف سے کام
لے۔‘‘ (الکامل فی ضعفاء الرجال ، ج۸، الحدیث۲۰۲۴، ص ۴۰۸)