اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سیدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمّابَعْدُ
فَاَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشّیطٰنِ الرَّجِیْم ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْم ؕ
با کمال فرشتہ
سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ
، صاحِبِ مُعطَّر پسینہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ شفاعت نشان
ہے،بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک فِرِشتہ میری قَبْر پر مُقرَّرفرمایا ہے جسے تمام
مخلوق کی آوازیں سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر
دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کا اور اُسکے باپ کا نام پیش کرتا ہے۔ کہتا
ہے،فُلاں بن فُلاں نے آپ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُودِپاک پڑھا
ہے۔''
(مجمع الزوائد ج۱۰ ص ۲۵۱ حدیث۱۷۲۹۱)
صَلُّو ا
عَلی الْحَبِیب ! صلّی
اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
سبحٰن اللہ عَزَّوَجَلَّ ! دُرُود شریف پڑھنے والا کس قَدَربَخْتوَرہے کہ اُس کا نام بمع
وَلَدِیت بارگاہِ رسالت صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں پیش کیا جاتا ہے ۔
یہاں یہ نُکتہ بھی اِنتہائی ایمان افروز ہے کہ قبرِ مُنوَّر علیٰ صاحِبِہَا الصلوۃُ
وَالسّلام پر حاضِر فِرِشتے کو اس قَدَرزِیادہ قوّتِ سَماعت دی گئی ہے کہ وہ دنیا
کے کونے کونے میں ایک ہی وَقْت کے اندر دُرُودشریف پڑھنے والے لاکھوں مسلمانوں کی
انتِہائی دھیمی آواز بھی سُن لیاہے اور اسے علمِ غیب بھی عطا کیا گیا ہے کہ وہ
دُرُودِ پاک پڑھنے والوں کے نام بلکہ ان کے والِد صاحِبان تک کے نام جان لیا ہے۔جب
خادِم دربارِ رسالت صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قوتِ سَماعت اورعلمِ غیب
کا یہ حال ہے تو سرکارِ والا تَبار،مکّے مدینے کے تاجدار، محبوبِ
پروَرْدْگارعَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے اختیارات و
علمِ غیب کی کیا شان ہوگی!وہ کیوں نہ اپنے غلاموں کو پہچانیں گے اور کیوں نہ اُن کی
فریاد سُن کربِاِذنِ اللہ تعالیٰ اِمداد فرمائیں گے!
میں قُرباں اِس
ادائے دَسْتْ گیری پر مِرے آقا
مدد کو آگئے
جب بھی پُکارا یارسولَ اللہ
صَلُّو ا
عَلی الْحَبِیب ! صلّی
اللہُ تعا لیٰ عَلیٰ محمَّد