غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو پانے کی فضیلت
حضرت سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''پچھاڑدینے والا زورآور نہیں ہوتا۔'' صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم! پھر زورآور کون ہے ؟''فرمایا،''وہ جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو پالے ۔''
(السنن الکبرٰی ، کتاب الشہادات ، باب شہادۃ اہل العصیۃ، ج۱۰، رقم ۲۱۰۸۵، ص۳۹۷)