حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''مومن ایک دوسرے کے لئے مخلص ہوتے ہیں اورآپس میں محبت رکھتے ہیں اگرچہ اُن کے شہر مختلف ہوں اور منافق ایک دوسرے سے دھوکے کرنے والے ہوتے ہیں اگرچہ اُن کے شہر ایک ہی ہوں۔''
(الترغیب والترہیب ، کتاب البیوع، باب الترہیب من الغش والترغیب فی امین النصیحۃ ، ج۲، رقم ۱۲ ،ص۳۶۱)