سلام کا کمال
اپنے گھر میں آتے ہوئے بھی سلام کریں
اورجاتے ہوئے بھی سلام کریں۔حضور تا جدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
کا فرمان عالیشان ہے کہ جب تم گھر میں آؤ تو گھر والوں کو سلام کرو اور جاؤ تو
سلام کر کے جاؤ ۔
(شعب الایمان،باب فی مقاربۃ و......الخ،فصل فی
السلام من خرج من بیتہ، الحدیث ۴۵ ۸ ۸ ، ج
۶ ، ص ۷ ۴ ۴)
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ القوی مراٰۃ المناجیح
جلد6صفحہ9پر تحریر فرماتے ہے :'' بعض بزرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ اول دن میں جب پہلی
بار گھر میں ہوتے تو بسم اللہ اور قل ہو اللہ پڑھ لیتے ،کہ اس سے گھر میں اتفاق بھی
رہتا ہے اور
رزق میں برکت بھی۔''
اللہ عزوجل کانام لئے بغیر جوگھر میں
داخل ہوتا ہے ، شیطان بھی اس کے ساتھ گھرمیں داخل ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ حضر ت جابر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے
ارشاد فرمایا : '' جب آدمی گھر میں داخل ہو تے وقت اور کھاناکھاتے وقت اللہ عزوجل
کا ذکر کر تا ہے تو شیطان کہتا ہے:''آج یہاں نہ تمہاری رات گزرسکتی ہے اور نہ تمہیں
کھانا مل سکتا ہے۔ اور جب انسان گھر میں بغیر اللہ عزوجل کا ذکر کئے داخل ہوتا ہے
تو شیطان کہتاہے ،آج کی رات یہیں گزرے گی۔ اور جب کھانے کے وقت اللہ عزوجل کانام نہیں
لیتا تو وہ کہتا ہے :'' تمہیں ٹھکانہ ابھی مل گیا اور کھانابھی مل گیا ۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الاشربۃـ،باب آداب الطعام
والشراب واحکامھا،الحدیث۲۰۷۸،ج۴،ص۱۱۱۶)