کلمے
درس نمبر12
مدنی التجاء
ان چھ کلموں اور ایمان مجمل و ایمان
مفصل کو زبانی یاد کر لو۔ اور معنوں کو خوب سمجھ کر سچے دل سے یقین کے ساتھ ان پر
ایمان لاؤ۔ کیونکہ یہی وہ کلمے ہیں جن پر اسلام کی بنیاد ہے۔ جب تک ان کلموں پر ایمان
نہ لائے کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔یہ مسلمانوں کی بہت بڑی کم نصیبی ہے کہ ہزاروں
لاکھوں مسلمان ان کلموں سے
ناواقف یا غافل ہیں۔ حالانکہ ہر مسلمان ماں باپ پر لازم ہے کہ وہ اپنے
بچوں اور بچیوں کو یہ اسلامی کلمے زبانی یاد کرادیں۔ اور ان کلموں کے معنی بچوں کو
بتا کر ذہن نشین کرادیں۔ تاکہ یہ اسلامی عقیدے بچپن ہی سے دلوں میں جم جائیں اور
زندگی کی آخری سانس تک ہر مسلمان مرد و عورت ان عقیدوں پر پہاڑ کی طرح مضبوطی کے
ساتھ قائم رہے اور دنیا کی کوئی طاقت ان کو اسلام سے برگشتہ نہ کر سکے اور جن بالغ
مردوں اور عورتوں کو یہ کلمے نہ یاد ہوں ان پر بھی لازم ہے کہ وہ جلد سے جلد ان
کلموں کو یاد کرلیں اور ان کے معنوں کو سمجھ کر سچے دل سے ان کو جان پہچان کر اور
مان کر ان پر ایمان رکھیں اور ہر وقت ان عقیدوں کا دھیان رکھیں۔ کیونکہ یہی عقیدے
اسلام کی پوری عمارت کی بنیاد ہیں۔ جس طرح کسی عمارت کی بنیاد ہل جائے یا کمزور ہو
جائے تو وہ عمارت قائم نہیں رہ سکتی۔ ٹھیک اسی طرح اگر اسلام کے ان عقیدوں میں کوئی
شک و شبہ پیدا ہو جائے تو اسلام کی عمارت بالکل ہی تہس نہس اور برباد ہوجائے گی۔
چھ کلمے
اول کلمہ طیب:
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ
رَّسُوْلُ اللہِ ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)
اﷲ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
محمد( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اﷲعزوجل کے برگزیدہ رسول ہیں۔
دوم کلمہ شہادت:
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ
اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ
وَرَسُوْلُہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ(عزوجل) کے سوا
کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(
صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) اس کے خاص بندے اور رسول ہیں۔
سوم کلمہ تمجید:
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَاللہُ
اَکْبَرُ ؕ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ؕ
پاک ہے اﷲ (عزوجل) اور ساری خوبیاں اﷲ
(عزوجل) ہی کے لئے ہیں۔ اﷲ (عزوجل) کے سوا کوئی معبود نہیں اور اﷲ (عزوجل) سب سے
بڑا ہے اور گناہ سے باز رہنے اور نیکی کی قوت اﷲ (عزوجل) ہی سے ہے جو بلند مرتبہ
والا عظمت والا ہے۔
چہارم کلمہ توحید :
لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ
لَا شَرِیکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْد ُؕ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ
حَیٌّ لاَّ یَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًا ؕ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ بِیَدِہِ
الْخَیْرُ وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ؕ
اﷲ (عزوجل) کے سوا کوئی معبود نہیں وہ
تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے ساری خوبیاں، وہ
زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور وہ زندہ ہے کبھی بھی نہیں مرے گا۔ وہ عظمت اور بزرگی
والا ہے۔اسی کے ہاتھ میں خیر ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
پنجم کلمہ استغفار:
اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُہٗ عَمَدًا
اَوْخَطَأً سِرًّا اَوْ عَلَانِیَۃً وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْۤ اَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ لَآ اَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ
عَلَّامُ الْغُیُوْبِ وَسَتَّارُ الْعُیُوْبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَلَا حَوْلَ
وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ؕ
میں اﷲ(عزوجل) سے بخشش مانگتا ہوں جو میرا پروردگار ہے ہر گناہ سے جو میں
نے کیا، خواہ جان کر یا بے جانے، چھپ کر، خواہ کھلم کھلا اور میں اس کی طرف توبہ
کرتا ہوں اس گناہ سے جسے میں جانتا ہوں اور اس گناہ سے بھی جو میں نہیں جانتا، یقیناً
تو ہی ہر غیب کو خوب جاننے والا ہے اور توہی عیبوں کو چھپانے والا اور گناہوں کو
بخشنے والا ہے اور گناہ سے باز رہنے اور نیکی کی قوت اﷲ(عزوجل) ہی سے ہے جو بلند
مرتبہ والا، عظمت والا ہے۔
ششم کلمہ ردکفر:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ
اَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْأاً وَّاَنَا اَعْلَمُ بِہٖ
وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہُ وَتَبَرَّاْتُ مِنَ
الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْکِذْبِ وَالْغِیْبَۃِ وَالْبِدْعَۃِ، وَالنَّمِیْمَۃِ
وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُھْتَانِ وَالْمَعَاصِیْ کُلِّھَا وَ اَسْلَمْتُ وَاَقُوْلُ
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ؕ
اے اﷲ(عزوجل )میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں تیرے ساتھ کسی کو
شریک کروں اور وہ میرے علم میں ہو اور میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اس گناہ سے جس کا مجھے علم نہیں
میں نے اس سے توبہ کی اور میں بیزار ہوا کفر سے اور شرک اور جھوٹ اور غیبت سے اور
بری نو ایجادات سے اور چغلی سے اور بے حیائی کے کاموں سے اور کسی پر بہتان باندھنے
سے اور ہر قسم کی نافرمانی سے اور میں اسلام لایا اور میں کہتا ہوں سوائے اﷲ(عزوجل)
کے کوئی معبود نہیں محمد( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) اﷲ(عزوجل) کے برگزیدہ
رسول ہیں۔
ایمان مجمل:
اٰمَنْتُ بِاللہِ کَمَا ھُوَ
بِاَسْمَآئِہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌم
بِاللِّسَانِ وَتَصْدِیْقٌ بِالْقَلْبِ
میں ایمان لایا اﷲ(عزوجل )پر جیسا کہ وہ
اپنے ناموں اور اپنی صفتوں کے ساتھ ہے اور میں نے قبول کئے اس کے تمام احکام مجھے
اس کا زبان سے اقرار ہے اور دل سے یقین۔
ایمان مفصل :
اٰمَنْتُ بِاللہِ وَمَلٰئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ
وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ
مِنَ اللہِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَالْمَوْتِ
ؕ
میں ایمان لایا اﷲ(عزوجل) پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور
اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اور اس پر کہ ہر بھلائی اور برائی اﷲتعالیٰ نے
مقدر فرما دی ہے اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا ہے۔
خصوصی التجاء !
اس پوسٹ کو اپنے تمام دوستوں کو ضرور شیئر
کیجئے ہو سکتا ہے کہ یہی پوسٹ کسی کی اصلاح کا ذریعہ بن جائے