Blog Archive

Wednesday 25 September 2013

نصرانی طبیب کی توبہ Nasrani Tabeeb Ki Toba

نصرانی طبیب کی توبہ

    حضرت سَیِّدُناشیخ شبلی رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ بہت بیمار ہوگئے ۔ لوگ آپ کو علاج کے لئے ایک شفاء خانے لے گئے ۔ شفاء خانے میں بغداد کے وزیر علی بن عیسیٰ نے آپ کی حالت دیکھی تو فوراًبادشاہ سے رابطہ کیا کہ کوئی تجربہ کار معالج بھیجئے۔ بادشاہ نے ایک طبیب ِ حاذق کو بھیج دیا جو اپنے فن میں بہت ماہر تھا لیکن اس کا مذہب نصرانی تھا۔ اس نے شیخ کے علاج کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن آپ کو شفاء نہ ہوئی ۔ایک دن طبیب کہنے لگا ،''اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ میرے پارہ گوشت سے آپ کو شفاء مل جائے گی تو اپنے بدن کا گوشت کاٹ کر دینا بھی مجھ پر کچھ گراں نہ ہوتا ۔''

    یہ سن کر شیخ شبلی علیہ الرحمۃ نے فرمایا،''میرا علاج اس سے بھی کم میں ہوسکتا ہے۔'' طبیب نے دریافت کیا ،''وہ کیا؟'' ارشاد فرمایا، ''زنّار(عیسائیوں کی مذہبی علامت) توڑ دے اور مسلمان ہوجا۔'' یہ سن کر اس نے عیسائیت سے توبہ کرلی اور مسلمان ہوگیا اور اس کے مسلمان ہونے پر شیخ شبلی علیہ الرحمۃ بھی تندرست ہو گئے ۔(روض الریاحین ، ص۲۷۱)