کَھلبَلی مچ گئی
حضرتِ سیِّدُناجابِربن عبداﷲرضی اﷲ تعالیٰ
عنہ نے فرمایا،جب بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نازِل
ہوئی توبادَل مشرِق کی سَمْت دوڑے ، ہوائیں ساکِن ہو گئیں ، سَمُندرجوش میں آگیا،چَوپایوں
نے غورسے سننے کیلئے اپنے کان لگادئیے اورشیطا نوں کوآسمانوں سے پتَّھرمارے گئے
اوراﷲ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا،''مجھے میری عزَّت وجلال کی قسم!جس شئے پر بِسْمِ
اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھی گئی میں اِس میں بَرَکت دوں گا۔''
(الدُّرُّالْمَنْثُور ج ۱ ص ۲۶)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پارہ ۱۹سورۃُ النَّمْل کی تیسویں آیت کاحصّہ بھی
ہے اورقراٰنِ مجیدکی ایک پوری آیتِ مبارَکہ بھی جوکہ دوسورَتوں کے درمیان فاصِلہ کیلئے اُتاری گئی۔
(حَلْبِی کبیر ص۳۰۷)